پاکستان اور بھارت کا تجارتی مقاصد کیلئے واہگہ بارڈرپر بلا تعطل آپریشنل جاری رکھنے پراتفاق
ہفتہ 18 جنوری 2014 18:54
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جنوری۔2014ء) پاکستان اور بھارت نے تجارتی مقاصد کے لئے واہگہ بارڈر کو بلاتعطل آپریشنل رکھنے پر اتفاق کیا ہے جس پر رواں ماہ کے آخر سے عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔ نئی دہلی میں وزیر تجارت خرم دستیگر اور بھارتی ہم منصب آنند شرما کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معیشت اور تجارتی تعلقات پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر انہوں نے باہمی تجارتی تعلقات میں بہتری کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت پر زور دیا جب کہ دونوں ممالک کے وزرا نے پاک بھارت تجارت کے حجم کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں وزرا نے پاکستان اوربھارت کے درمیان بینکاری، ریلویز اور کسٹم کے شعبوں میں تکنیکی ورکنگ گروپ کے لئے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے اور لاہور سے امرتسر تک ایک کار ریلی کے انعقاد پر رضا مندی کا اظہار کیا، وزرا نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ ملاقات کے دوران طے پانے والے معاملات پر رواں ماہ سے ہی عملدرآمد شروع کردیا جائے۔(جاری ہے)
علامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران خرم دستگیر خان کی جانب سے اپنے بھارتی ہم منصب آنند شرما کو پاکستان دورے کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا، جس کے تحت بھارتی وزیر تجارت آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.