کراچی ،دستگیر میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق
تازہ ترین : 1

کراچی ،دستگیر میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر بلاک 15 میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونیوالوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت گھر کے سربراہ 40 سالہ عاصم عمران اس کی30 سالہ بیوی ارم کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والے دو افراد میں ایک 3 سالہ بچی اور14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور گھر میں 8 افراد رہائش پذیر تھے، واقعہ کے وقت جھلسنے والے چاروں افراد ایک ہی کمرے میں موجود تھے جبکہ دیگر افراد اس واقعہ میں محفوظ رہے ہیں۔جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں گلشن اقبال کے مقامی اسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی دوگاڑیوں نے موقع پر پہنچ پر آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

وقت اشاعت : 18/01/2014 - 16:48:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں