حلقہ بلوچ میں کسی کو عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،حاجی افتخار خادم

ہفتہ 18 جنوری 2014 16:39

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری حاجی افتخار خادم نے کہا ہے کہ اب کی بار حلقہ بلوچ میں کسی کو عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن حلقہ بلوچ میں کھویا ہواعوامی مینڈیٹ دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان، راجہ فاروق حیدر خان، چوہدری طارق فاروق اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن بلوچ الیکشن میں مخالفین کودھول چٹانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

کارکنان مسلم لیگ ن سردار فاروق طاہر کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر پرجوش ہیں اور سردار فاروق طاہر کی کامیاب الیکشن مہم چلانے کے لئے انتھک محنت کررہے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حلقہ بلوچ کی سیاسی قیادت مکمل طور پر متحد ومنظم ہے اور 22 فروری کو انشاء اللہ فتح مسلم لیگ ن کے قدم چومے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر میں جو مفاہمت کا پیغام دیا ہے اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے مفاہمت کا یہ مطلب ہرگز نہ لیا جائے کہ لوٹ مار کی اجازت دی جائے گی حکومت کرپشن پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔حاجی افتخار خادم نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جلد عوامی محرومیاں کا ازالہ ہو گا اور عوامی حکومت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔ حلقہ بلوچ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے فاروق طاہر کو ٹکٹ دے کر جیت کی بنیاد رکھ دی ہے۔ فاروق طاہر حلقہ بلوچ کے ہر دل عزیز رہنما ہیں وہ ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔