عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دے ،جموں و کشمیر مسلم لیگ
تازہ ترین : 1

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دے ،جموں و کشمیر مسلم لیگ

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء)مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔مسلم لیگ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میںآ رمڈفورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کی منسوخی، بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر سے فوجی انخلا کا مطالبہ کیاگیا۔

دریں اثناء جموں و کشمیر مسلم لیگ نے پارٹی کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی جلد صحت یابی کیلئے مقبوضہ وادی کے مختلف مقامات پر خصوصی دعائیہ مجالس منعقد کیں۔ ڈاکٹر قاسم فکتو پولیس کی حراست میں سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2014 - 16:38:05

اپنی رائے کا اظہار کریں