جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے ‘ شیخ رشید احمد
ہفتہ 18 جنوری 2014 15:28
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوگا مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے ،جمہوریت شاہراہ پر نہیں بلکہ گڑھے کی طرف جارہی ہے ، صرف چار ووٹوں سے اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکا ،خورشید شاہ قائد حزب اختلاف نہیں بلکہ قائد ایوان ہیں اگر دل سے اپوزیشن کاکردار نبھایا جائے تو حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ، کراچی خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے لیکن پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے ۔
ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کے جو حالات ہیں اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور آنے والے کچھ ماہ میں حقیقت مکمل سامنے آجائے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ جمہوریت شاہراہ پر نہیں بلکہ گڑھے کی طرف جارہی ہے ۔ آج کوئی اپوزیشن نہیں بلکہ سید خورشید شاہ قائد حزب اختلاف نہیں بلکہ قائد ایوان ہیں اگر دل سے اپوزیشن کی جائے تو یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
معاملات درست نہ کئے گئے تو حکومت بھی ختم ہونے جارہی ہے اور اپوزیشن بھی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی جے یو آئی کے حکومت میں شامل ہونے کی خبر دیدی تھی ۔جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمیں رہیں گے اور یہ وفاقی وزیر کے برابر عہدہ ہے جس میں بیرون ممالک کے دورے بھی ہیں اور اسی طرح مولانا شیرانی بھی نظریاتی کونسل کی سربراہی سنبھالیں رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.