شام کے مستقبل میں بشارالاسد کیلئے کوئی جگہ نہیں،امریکی وزیر خارجہ جان کیری

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل میں بشارالاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں، امریکہ کے پاس بشارالاسد پر دباوٴ ڈالنے کے تمام اختیارات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں میکسیکو اور کینیڈا کے وزرا سے ملاقات کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری نے کہاکہ آئندہ جنیوا میں ہونے مذاکرات سے واضح ہوجائیگا کہ شام میں جاری خانہ جنگی اور حکومت کی منتقلی کا سیاسی حل موجود ہے یا نہیں۔جان کیری نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بشارالاسد نے مذاکرات میں حکومت کی منتقلی پرنظر ثانی نہیں کی تو انہیں شام کی قیادت کا حق نہیں دیا جائے، جان کیری شام کے تنازعے کے حل کیلئے آئندہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کی سربراہی کریں گے۔