بجلی چوری،عابد شیرعلی کی نشاندہی پر خیبر پختونخوا کے نواحی علاقوں کی بجلی منقطع

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:07

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) عابد شیر علی کی دھمکی نے کام کر دیا، واپڈا حکام نے چوری کی شکایات کے بعد خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کے نواحی علاقے کی بجلی منقطع کر دی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گذشتہ روز بجلی چوری اور لاسز کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دی تھی اور پھر بجلی کاٹ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق واپڈا حکام کو نوشہرہ کے قریبی سب ڈویژن سے بجلی چوری کی شکایات ملیں جس کے بعد بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس پھر واپڈا اور پیسکو حکام نے نوشہرہ کے نواحی علاقے چراغ اور اس کے ملحقہ دیہات کی بجلی منقطع کر دی ادھر صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ واپڈا اور پیسکو حکام نے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :