ایکسپریس نیوز کے شہید ڈرائیور محمد خالد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہفتہ 18 جنوری 2014 14:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) گزشتہ رات فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایکسپریس نیوز کے ڈرائیور محمد خالد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جب کہ ٹیکنیشن اور سیکیورٹی گارڈ کی نماز جنازہ ظہرکی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین کے ڈرائیور محمد خالد کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں باچا خان چوک کے قریب مدرسہ دیر کالونی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان مین سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز پر حملےکے نتیجے میں شہید ہونے والے ٹیکنیشن وقاص عزیز خان کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر عید گاہ نشتر آباد ماڈل کالونی میں اور تدفین ایئرپورٹ قبرستان میں کی جائے گی جب کہ سیکیورٹی گارڈ اشرف کی نماز جنازہ بھی بعد نماز ظہر کورنگی کراسنگ اور ان کی تدفین قیوم آباد قبرستان میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گرشتہ روز ناظم اباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایکپریس نیوز کے ٹیکنیشن وقاص عزیر، ڈرائیور محمد خالد اور سیکیورٹی گارڈ اشرف کو شہید کر دیا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :