گوجرانوالہ اور ملتان میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:58

گوجرانوالہ / ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) گوجرانوالہ اور ملتان میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے،مشتعل مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکیں بلاک کر دیں جس سے گھنٹوں ٹریفک کا نظام معطل رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں اعوان چوک پر گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس بندش کے باعث ان کے بچے بغیر ناشتہ کئے ہی سکول جانے پر مجبور ہیں۔

ملتان میں پاک گیٹ چوک پر گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور کم پریشر کے خلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردی۔مظاہرین نے کہا کہ گیس بندش کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں حکمران چین کی نیند سو رہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :