دھماکے میں بیس سے پچیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ، راجن پور ٹرین دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:58

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) راجن پور ٹرین دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی،دھماکے میں بیس سے پچیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مرغیائی کے مقام پر دھماکے کا نشانہ بننے والی خوشحال ایکسپریس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکہ نو بجکر 33 منٹ پر ہوا،ٹرین جیسے ہی کوٹ بہرام اسٹیشن پہنچی تو زور دار دھماکہ ہو گیا،دھماکے سے ٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،دھماکہ خیز مواد کو انجن اور پہلی بوگی کے درمیان ٹریک پر نصب کیا گیا تھا جسے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔جی ایم ریلوے نے کہاکہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ریلویز کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو چار دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔