ہنگو میں گور نمنٹ سکول کے باہر دھماکہ ، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:58

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) ہنگو میں گورنمنٹ سکول کے باہر دھماکہ ہو اہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

.پولیس کے مطابق بارودی مواد دو آبہ میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گیٹ کے باہر رکھا گیا جس کے پھٹنے سے سکول کے گیٹ اور پرنسپل کے دفتر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔.

متعلقہ عنوان :