مشرف بہادر کمانڈوز کیلئے شرمندگی کا باعث ہے،نثار کھوڑو

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:34

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) سندھ کے وزیرتعلیم نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے اختیارات میں مداخلت پراپناقانونی حق استعمال کریں گے ، پرویز مشرف بہادر کمانڈوز کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے نجی ہسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئروزیرتعلیم نثارکھوڑو نے کہاکہ افواج پاکستان کی بہادری پرفخرہے،مگرکمانڈو پرویز مشرف، بہادرکمانڈوز کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔

نثارکھوڑو نے نوابشاہ ٹریفک حادثے کے زیرعلاج زخمی بچوں کی عیادت کی اورہسپتال انتظامیہ سے علاج معالجے پرتبادلہ خیال کیا،انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین بہتربناکرالمناک حادثات سے بچاجاسکتا ہے۔ سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت کے معاملے پرپوچھے گئے سوال کے جواب میں نثارکھوڑو نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی اپنے قانونی اختیارات استعمال کرنے کا حق رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :