سرگودھا ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما کے بھتیجے سمیت 3افراد جاں بحق ، مولانا عبد الحمید سمیت 6زخمی

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) سرگودھا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ااہلسنت و الجماعت کے رہنما مولانا عبد الحمید ساتھی سمیت زخمی اور مولانا حمید کا بھتیجا اور دو محافظ جاں بحق ہوگئے ہفتہ کو ضلع بھکر کے علاقے پنجگرائیں میں شیعہ سنی فساد پر درج مقدمہ میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا عبدالحمید خالد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کیلئے آرہے تھے کہ نوری گیٹ چوک پر موٹرسائیکل سوار ملزموں نے ان کی گاڑی نمبر 2880ایل ڈبیو ای پر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے بھتیجے صفدر علی خالد اور دومحافظ ثناء اللہ بلوچ اور ذو الفقار بھون جاں بحق اور مولانا عبدالحمید خالد ، ڈرائیور عبد القیوم کے علاوہ امیر حمزہ بھون ، عبد اللہ بلوچ اور دلشاد عرف پاشا سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق مولانا عبدالحمید کی ٹانگ میں گولی لگی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بنائے جانیوالی گاڑی سے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اور لٹریچر بھی ملا ہے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال میں پہنچ گئی پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ادھرڈی پی او راجہ بشارت کے مطابق فائرنگ واقعے میں کالعدم تنظیم کا مرکزی نائب صدر مولانا عبدالحمید محفوظ ہے،واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے ایس پی ممتاز ڈیو کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلسنت و الجماعت سرگودھا کے کارکن ہسپتال چوک جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا واقعہ کے بعد علاقے میں دکانیں اورمارکیٹیں بند ہوگئیں تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ حالات پر قابو پالیا دوسری جانب امام بارگاہ کے اطراف راستوں پر آمد و رفت معطل ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :