بھارت ایک فاشٹ اوردہشت گردملک ہے ،کنٹرول لائن سے کشمیری لڑکی کا اغواء دہشت گردی ..
تازہ ترین : 1

بھارت ایک فاشٹ اوردہشت گردملک ہے ،کنٹرول لائن سے کشمیری لڑکی کا اغواء دہشت گردی کی انتہا ہے،اللہ دتہ آرائیں

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء)پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنماء اللہ دتہ آرائیں نے کہا ہے کہ بھارت ایک فاشٹ اوردہشت گردملک ہے کنٹرول لائن سے کشمیری لڑکی کا اغواء دہشت گردی کی انتہا ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھارتی فوج کی اس دہشت گردی کانوٹس لیں اور بھارت کا سفارتی سطح پر بائیکاٹ کیاجائے بھارتی فوج اورحکومت 24گھنٹوں کے اندر اندر کمسن کشمیری لڑکی جسے بارڈر سے اغواء کیاگیا ہے رہا کیاکرتے ہوئے پاکستان کے حوالے کیاجائے ورنہ کشمیر کابچہ بچہ بھارت کے خلاف سراپا احتجا ج ہوگا اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجادے گا ۔

ان خیالات کااظہا ر انہوں نے آزادکشمیر کے سرحدی علاقے بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والے 14سالہ بچی کو بھارتی فوج کی جانب سے اغواء کرنے پر اپنے شدید ردعمل میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت ایک دہشت گرد ملک کا روپ دھار چکاہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت کابازار گرم کیے ہوئے ہے اور کشمیر یوں کے جذبہ حریت کادبانے کیلئے روزانہ درجنوں کشمیریوں کو شہید کررہاہے انہوں نے کہاکہ بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقع کا نوٹس لیں اورکشمیری لڑکی کو بھارتی فوج کے چنگل سے آزادی دلائی جائے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کشمیری کشمیر پر بھارت کاتسلط کبھی بھی قبول نہیں کریں گے انشاء اللہ آزادی کشمیریوں کا مقدر بنے گی پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی وسفارتی مدد فراہم کرنے پر حکومت کاشکریہ اداکرتے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/01/2014 - 13:26:37

اپنی رائے کا اظہار کریں