پریذیڈنٹ ٹرافی ون ڈے کرکٹ کپ کا دسواں مرحلہ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پریذیڈنٹ ٹرافی ون ڈے کر کٹ کپ کا دسواں مرحلہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔راولپنڈی میں پی ٹی وی اور نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ لاہور میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کا مقابلہ حبیب بینک لمیٹڈ سے ہوگا۔ فیصل آباد میں پاکستان واپڈا اور خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پی آئی اے کا مقابلہ پورٹ قاسم سے ہوگا جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ ہوگا۔ ایونٹ میں 11 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں حبیب بینک ‘ نیشنل بینک ‘ پی آئی اے ‘ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ‘ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ‘ واپڈا ‘ پورٹ قاسم ‘ کے آر ایل ‘ یونائیٹڈ بینک ‘ سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :