دوحہ میں کھیلی جانے والی 3ملکی ویمنز ون ڈے سیریزکے فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے دی

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:21

دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) دوحہ میں کھیلی جانے والی 3ملکی ویمنز ون ڈے سیریزکے فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے دی۔فائنل میں جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم 4وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

فائنل میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جویریہ خان 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ شبنم اسماعیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 95 رنز کا ہدف جنوبی افریقی ٹیم نے 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔سونیٹ لوبسر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ سمیعہ صدیقی اور ندا ڈار نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :