آئی سی سی نے خواتین کی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ، انگلینڈ کی سارہ ٹیلر سر فہرست

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:20

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) آئی سی سی نے خواتین کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی، بیٹرز میں پاکستان کی نین عابدی پندرھویں اور جویریہ خان انیس ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بالرز میں سعدیہ یوسف کا دوسرا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ خواتین کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی نین عابدی پندرھویں اور جویریہ خان انیس ویں نمبر پر آ گئیں ہیں انگلینڈ کی سارہ ٹیلر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بالرز میں پاکستان کی سعدیہ یوسف دوسرے جبکہ ویسٹ انڈیز کی شنیل دالی پہلے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ آل راؤنڈرز کیٹیگری میں پاکستان کی بسمہ معروف دوسرے جبکہ ویسٹ انڈئیز کی اسٹیفنی تیلر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :