تعلیم سے محروم ہر بچے کے سکول میں داخلے کو یقینی بنانا وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے ‘ راشدہ یعقوب شیخ

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملکی وسائل کو عام آدمی کی طرف موڑ کر ہی دم لے گی ،موجودہ حکومت نے ملک میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے تعلیم کو اپنی اوّلین ترجیح میں شامل کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم محمد نوازشریف نے تعلیمی شعبے کو خصوصی توجہ دیتے ہوئے اس کا بجٹ ڈبل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیم سے محروم ہر بچے کے سکول میں داخلے کو یقینی بنانا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا وژن ہے اور حکومت پنجاب اس سلسلے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ بلاشبہ پاکستان کواس وقت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن ا لحمد اللہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان بہت جلد تمام مسائل پر قابو پا کر ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں شامل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے قرضہ سکیم قوم کے بچوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔