پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے لیگل ایڈوائزر کو معطل کردیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی کو معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو خط لکھا تھا کہ ذکا اشرف کو بطور چیئرمین بحال کرنے کے فیصلے میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، پی سی بی اس سے متعلق وزیراعظم کے دفتر سے وضاحت طلب کرے۔تفضل رضوی کے خط کے بعد ذکا اشرف نے انہیں معطل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :