پشاور کی مارکیٹ میں لگی آگ پر سات گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:09

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) صرافہ بازارپشاور کی مارکیٹ میں لگی آگ پر سات گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔

(جاری ہے)

آگ کے باعث 54دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق رات گئے صرافہ بازار پشاور میں واقع مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ عملے نے سات گھنٹوں کی کاوش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آگ لگنے سے 54دوکانیں تباہ ہوئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

متعلقہ عنوان :