سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ،2زخمی
تازہ ترین : 1
سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ،2زخمی

سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ،2زخمی

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔واقعہ میں کالعدم تنظیم کے رہنما سمیت 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کالعدم تنظیم کے رہنما مولانا حمید خالد بھکر سے ایک کیس کے سلسلے میں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں آرہے تھے کہ نوری گیٹ کے قریب پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق اور مولانا حمید خالد سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری بھی اسپتال میں موجود ہے۔پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/01/2014 - 12:04:35

اپنی رائے کا اظہار کریں