کرپشن ریفرنسز،آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
تازہ ترین : 1
کرپشن ریفرنسز،آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ ..

کرپشن ریفرنسز،آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء)احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں سابق صدر سیکورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ اسلام آباد میں سابق صدر زرداری کے خلاف نیب عدالت میں کرپشن ریفرنسز کی سماعت ہوئی،عدالت میں آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد نیب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔کرپشن کے پانچ ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا سماعت کے بعد کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث آصف زرداری عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔سابق صدر کے خلاف کسی ریفرنس میں ٹھوس شواہد یا ثبوت موجود نہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/01/2014 - 12:03:21

اپنی رائے کا اظہار کریں