کراچی:عوامی مرکزکے قریب گاڑی پرفائرنگ،3افرادجاں بحق

جمعہ 17 جنوری 2014 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2014ء) کراچی میں شارع فیصل گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 1شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شارع فیصل پر واقع عوامی مرکز کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3افراد چل بسے جبکہ ایک زخمی کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج سیمی جمالی نے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ چاروں افراد کو سینے پر گولی ماری گئی۔دوسری جانب ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :