دہشتگردی کا خطرہ ،ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، تمام پروٹوکول پاسز منسوخ کر دئیے گئے،19جنوری کو اسلام آباد سے برطانیہ جانیوالی دو پروازوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے ‘ذرائع

جمعہ 17 جنوری 2014 21:08

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) دہشتگردی کی کارروائیوں کے پیش نظر ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، اے ایس ایف کے جاری کردہ تمام پروٹوکول پاسز منسوخ کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام ایئر پورٹس پر ہائی الرٹ کی ہدایات جاری کردی ہیں جن پر فوری طور پر عملدرآمد بھی کردیا گیا ہے اور اے ایس ایف کے جاری کردہ تمام پروٹوکول پاسز فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہائی الرٹ 22 جنوری تک جاری رہیگا، ہائی الرٹ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر دہشتگردوں کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔ تمام ہوائی اڈوں کے داخلی راستوں اور کار پارکنگ میں بھی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 19جنوری کو اسلام آباد سے برطانیہ جانیوالی دو پروازوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے گرد و نواح کے علاقوں میں بھی سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :