وزیر اعظم نے آزادی چوک منصوبے میں آنے والے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے کچھ حصوں کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی ،منصوبے کے باعث مینارپاکستان یا بادشاہی مسجد کی خوبصورتی ہرگز متاثر نہ ہو‘ وزیر اعظم کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت

جمعہ 17 جنوری 2014 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آزادی چوک انٹر چینج و نیوسرکلر روڈ تعمیراتی منصوبے میں آنے والے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے کچھ حصوں کو منتقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ منصوبے کے باعث مینا رپاکستان یا بادشاہی مسجد کی خوبصورتی ہرگز متاثر نہ ہو ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ جاتی امراء میں اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین خواجہ حسان ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو آزادی چوک انٹر چینج و نیو سرکلر روڈ تعمیراتی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعظم نے منصوبے کے حوالے سے مختلف نکات پر تفصیلی آگاہی حاصل کی ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی ہسپتال کی نئی عمارت اسٹیٹ آف دی آرٹ ہونی چاہیے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ۔ مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے قبل اس چیز کو مد نظر رکھا جائے کہ اس سے دونوں کی خوبصورتی ہرگز متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :