الیکشن کمیشن نے این اے 19 کے سات اور پی کے 18 کے چار حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا

جمعہ 17 جنوری 2014 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) الیکشن کمیشن نے این اے 19 کے سات اور پی کے 18 کے چار حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 19 ہری پور کے سات حلقوں میں دھاندلی کے الزامات پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی جس کے لئے پولنگ 29 جنوری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے اکاسی سوات ٹو کے چار حلقوں میں دوبارہ پولنگ اٹھائیس جنوری کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے ضلعی حکومتوں کو دونوں حلقوں میں انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :