اسلام آباد پولیس نے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

جمعہ 17 جنوری 2014 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) اسلام آباد پولیس نے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ،ملزم پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا،،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیاذرائع کے مطابق وفاقی پولیس مبینہ دہشتگرد لطف اللہ کواسلام آباد کے سیکٹرآئی نائن سے گرفتارکیا،،پولیس نے مبینہ دہشتگرد سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا،ملزم سوات کا رہائشی ہے اورکالعدم تنظیم طالبان کا اہم رکن ہے،،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا،،ذرائع نے بتایا کہ اہم انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :