راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی
جمعہ 17 جنوری 2014 20:48
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2014ء) ڈھوک سیداں کے علاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ڈھوک سیداں کے علاقے میں 2 افغان گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد جاں بحق ہونے والوں کے ورثا میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور لاشیں اٹھانے سے انکار کردیا تاہم پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد لواحقین لاشیں اٹھانے پر رضا مند ہوگئے جس کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا جس میں پہلے بھی 2 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ لواحقین کا مؤقف ہے کہ پولیس کو فائرنگ کی بروقت اطلاع دی گئی لیکن وہ حسب روایت تاخیر سے پہنچی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.