سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت پرصوبائی حکومت اپنا دفاعی حق استعمال کرے گی،نثار کھوڑو،مشرف بہادرکمانڈوز کیلئے شرمندگی کا باعث ہیں، ٹریفک قوانین بہتربناکرالمناک حادثوں سے بچاجاسکتا ہے ،وزیر تعلیم سندھ

جمعہ 17 جنوری 2014 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) سندھ کے وزیرتعلیم نثارکھوڑو نے کہاہے کہ سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت پرصوبائی حکومت اپنا دفاعی حق استعمال کرے گی،کمانڈومشرف بہادرکمانڈوز کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے نجی ہسپتال میں نوابشاہ ٹریفک حادثے کے زخمی بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نثارکھوڑو نے کہاکہ ٹریفک قوانین بہتربناکرالمناک حادثوں سے بچاجاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ہائی وے پٹرولنگ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہونگی تیزرفتاری پرچالان تو کیے جاتے ہیں مگرٹریفک قوانین کی دیگرخلاف ورزیاں بڑے حادثے کا سبب بنتی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان کی بہادری پرفخرہے مگر کمانڈومشرف کا عمل بہادرکمانڈوزکو شرمندہ کررہا ہے انہوں نے کہاکہ مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے مشرف کو منطقی انجام تک پہنچانا عدالت کی ذمہ داری ہے ایک سوال کے جواب میں نثارکھوڑو نے سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کوصوبائی خودمختاری کے منافی قراردیا انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کی گئی تو اپنے دفاع میں صوبائی حکومت بھی اپنے اختیارات استعمال کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :