پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ، ملک بھرکے 25لاکھ کے قریب ریٹائرڈ فوجی ملک کے دفاعی نظام کا حصہ ہیں، بوقت ضرورت پاک سرزمین کی حرمت کیلئے ہروقت حاضر رہیں گے ،حمیدگل،پاکستان کواندرونی اور بیرونی سطح پرشدیدخطرات لاحق ہیں،افواج پاکستان اور قو م کے درمیان ایک پل کا کرداراداکریں گے،خطاب

جمعہ 17 جنوری 2014 20:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی سنٹرل ایگزیگٹوکمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی صدرجنرل(ر) حمیدگل کی سربراہی میں منعقدہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے صدر حمیدگل نے کہاکہ ملک بھرکے 25لاکھ کے قریب ریٹائرڈ فوجی ملک کے دفاعی نظام کا حصہ ہیں اور بوقت ضرورت پاک سرزمین کی حرمت کیلئے ہروقت حاضر رہیں گے ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ اس وقت پاکستان کواندرونی اور بیرونی سطح پرشدیدخطرات لاحق ہیں اور دشمن قوتیں وطن کوکھوکھلاکرنے کیلئے نت نئے اندازاختیارکررہی ہیں ان کاسب سے مہلک ہتھیارقوم اور فو ج کے درمیان فاصلے پیداکرنا ہے لیکن محب وطن آرمی،نیوی،ائرفورس،ایف سی،کوسٹ گارڈاوررینجرزکے ریٹائرڈجوان ان شاء اللہ ایسا نہیں ہونے دیں گے اس کے لئے (پیس)کے صدر حمیدگل نے ریٹائرڈفوجیوں اورافسران کے نام ایک خصوصی پیغام بھی پیش کیاجس کی اجلاس نے متفقہ منظوری دے دی اجلاس میں ایک نیا چارٹربھی وضع کیاگیاکہ ہم این جی اوزاورسول سوسائٹی کے ساتھ ملکرتعلیم ،صحت،ٹیکنیکل ایجوکیشن اورقدرتی آفات وسیلابی صورتحال میں قوم کی خدمت کا بیڑہ اٹھاتے ہیں کیونکہ ریٹائرڈفوجی ملک کے ہرکونے میں موجودہیں ا ور یہ محب وطن اورتربیت یافتہ منظم افرادی قوت پاک افواج کے دست وبازوبن کر یہ کام سرانجام دے سکتے ہیں مزیدانہوں نے کہاکہ ریٹائرڈفوجیوں کے بے شمارمسائل بھی ہیں جنہوں نے جان کی بازی لگاکروطن کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیاہے بنیادی طورپرہم ریٹائرڈفوجیوں کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان اور قو م کے درمیان ایک پل کا کرداراداکریں گے جو ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کوناکام بنانے کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے گااس موقع پرکرنل ممتاز ملک کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی جوکہ فوج کے فلاحی اداروں کے ساتھ ملکروطن پرقربان ہونے والے افرادکے اہل خانہ کی تکالیف اور مسائل کودورکرنے کیلئے کام کرے گی برگیڈئیرمقصودالحسن کوان کے تعلیمی میدان میں وسیع تجربے کی بنیاد پران کوایجوکیشن کمیٹی کاسربراہ مقررکیاگیاجبکہ ہیلتھ کمیٹی کیلئے تجاویز مانگیں گئیں اس موقع پرجنرل ممتازگل کو صوبہ خیبرپختونخواہ اور فاٹا کا صدرمنتخب کیاگیااوردیگرصوبوں میں تنظیم سازی کیلئے تجاویز پربحث کی گئی (پیس )کے صدر جنرل حمیدگل نے ریٹائرڈفوجیوں کے نام اپنا ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا اور انہیں ملکی ترقی استحکام،فلاح وبہبود،دفاع وطن کودرپیش مسائل کے حل اورتنظیم کیلئے ملکرجدوجہدکی ضرورت پر زور دیااجلاس میں جنرل(ر)ممتاز گل۔

(جاری ہے)

ائیرمارشل خالد چوہدری، برگیڈیئر جعفرخان، برگیڈئیر مقصودالحسن، ائیرمارشل خدادادخان،کموڈورفاروق مرزا،برگیڈیئرصغیر،صوبے داراکرم۔نائب صوبے دارعلی حیدرکارپورل حاجی فضل کریم اورنائیک اقبال سمیت جے سی اوزاور ایم سی اوزنے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :