ہیری راجاوٴناریمام پیانینا مڈغاسکر کے نئے صدر منتخب،نومنتخب صدرنے پارلیمانی ..
تازہ ترین : 1

ہیری راجاوٴناریمام پیانینا مڈغاسکر کے نئے صدر منتخب،نومنتخب صدرنے پارلیمانی الیکشن میں 53فیصد ووٹ حاصل کیے،انتخابی عدالت کا اعلان

انتانناریو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء)ہیری راجاوٴناریمام پیانینا مڈغاسکر کے نئے صدر منتخب ہو گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو مڈغاسکر کی انتخابی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ دسمبر2013 میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں انہیں 53.49 فیصد ووٹ ملے اور انہیں باقاعدہ صدر مقرر کیا جاتا ہے،اعلان میں کہاگیا کہ ملک کے نئے صدرہیری راجاوٴناریمام پیانینا ہوں گے،ہیری راجاؤناریمام کو سابق صدر آندری راجوئلیناکی حمایت حاصل ہے، ہیری راجاوٴناریمام پیانینا مڈغاسکر کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابی نتائج کا اعلان بے ضابطگیوں کی شکایات کی وجہ سے موٴخر تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/01/2014 - 20:30:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں