شام نے حلب میں فائربندی کا منصوبہ روس کے حوالے کردیا،باغیوں کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیارہیں،شامی وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات

جمعہ 17 جنوری 2014 20:27

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ انہوں نے شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں فائر بندی کا منصوبہ روس کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو روسی دارلحکومت ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شامی وزیرخارجہ ولید المعلم نے کہاکہ شامی حکومت باغیوں کے ساتھ ممکنہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے اور اس مقصد کے لیے فہرستوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے، قبل ازیں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔اس مو قع پر روسی وزیرخارجہ لاوروف کا کہنا تھا کہ شام انسانی ہمدردی کے تناظر میں متعدد اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :