پنجاب کے حکمران ریاستی جبر کی انتہا کر رہے ہیں غریب عوام بھوک سے مر رہی ہے ،حکمران فضول خرچیوں میں مصروف ہیں ،میاں محمود الرشید ،فیروز پور روڈ پر دوکانوں اور مکانوں کو مسمار کئے جانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائینگے،بھر پور احتجاج کیاجائیگا،ضرور ت پڑی تو تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کریں گے ‘ اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 17 جنوری 2014 20:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران ریاستی جبر کی انتہا کر رہے ہیں غریب عوام بھوک سے مر رہی ہے جبکہ حکمران فضول خرچیوں میں مصروف ہیں ‘فیروز پور روڈ پر دوکانوں اور مکانوں کو مسمار کئے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائیں گے اور اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کیاجائے گا ‘حکمران غریب آدمی کیلئے آسانیاں پیدا نہیں کر سکتے تو خد ا کیلئے ان پر ظلم بھی نہ کئے جائیں‘تحریک انصاف متاثرہ تاجروں اور عوام کے ساتھ ہر فورم پر کھڑی ہو گی اور ظالم حکمرانوں کا راستہ روکا جائے گا‘ضرور ت پڑی تو تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کریں گے ۔
وہ جمعہ کے روز فیروز پور روڈ پر متاثرین کے ساتھ احتجاجی دھرنا میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پر انکے میڈیا ایڈوئزر رانا اختر حسین ‘تاجروں قائد ایوب میو سمیت متاثر ین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔(جاری ہے)
اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہاکہ پنجاب کے حکمرانوں نے صوبے میں جنگل کا قانون رائج کیا ہوا ہے اور اپنی من مانی کیلئے ریاستی جبر کیا جا رہا ہے جس طرح فیروز پور روڈ پر دوکانوں اور مکانوں کو کسی نوٹس کے بغیر مسمار کیا جا رہا ہے یہ سب سے بڑا ریاستی جبر ہے اور عدالت کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف تاجروں اور دیگر متاثرین کے ساتھ ہیں اورہم نہ صرف پنجاب اسمبلی کے اندر بلکہ باہر بھی شدید احتجاج کریں گے اور ہر صورت حکمرانوں کے جبر اور مظالم کا راستہ روکا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ اگر ضرورت پڑی تو ہم تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کریں گے کیونکہ ہم تاجروں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.