وزیراعظم کی جی سی یونیورسٹی آمد ،پروٹوکول کی وجہ سے ٹریفک جام کے دوران خاتون نے رکشے میں ہی بچے کو جنم دیدیا

جمعہ 17 جنوری 2014 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ،پروٹوکول کی وجہ سے ٹریفک جام کے دوران خاتون نے رکشے میں ہی بچے کو جنم دیدیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کئی شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا جسکے باعث دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا اور ٹریفک جام ہونے سے ۔لوئر مال سے انارکلی تک گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں دیکھی گئیں ۔بند راستوں اور شدید ٹریفک جام کے باعث ایک حاملہ خاتون نے رکشے میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔خاتون کے لواحقین کے مطابق ٹریفک جام میں وارڈن نے راستہ دلانے کی بجائے چالان بھی کردیا۔ خاتون اور نومولود کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :