نریندرمودی وزیراعظم نہیں بن سکتے ،چائے بیچاکریں،کانگریس کامشورہ،بی جے پی کے امیدورا 21 ویں صدی میں بھارت کے وزیراعظم نہیں بن سکتے،مانی شنکرکی گفتگو

جمعہ 17 جنوری 2014 20:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) بھارتی حکمراں جماعت کانگریس نے حزب مخالف جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے نامزد شرپسند وزیراعظم نریندرمودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاست چھوڑ کرچائے کا ہوٹل کھول لیں اس کے علاوہ ان کی کہیں بھی دال نہیں گلنی،ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے ردعمل میں کہاہے کہ کانگریس کے رہنماؤں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے،بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر نے کہا کہ بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلی اور بھارتیا جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی ملک کے وزیراعظم تو نہیں البتہ چائے بیچنے والے ضرور بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ نریندر مودی 21 ویں صدی میں تو بھارت کے وزیراعظم نہیں بن سکتے البتہ اگربی جے پی کے رہنما آل انڈیا کانگریس کمیٹی میں چائے بیچنا چاہیں تو بیچ سکتے ہیں، دوسری جانب بی جے پی کے ترجمان راجیو کا کہنا تھا کہ کانگریس رہنما مانی شنکر سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں اورانہوں نے نریندرمودی کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ بھی کوئی غیر متوقع نہیں۔

متعلقہ عنوان :