عدالتی حکم امتناع کی خلاف ورزی ،سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کے ڈائریکٹر ایچ آر کو طلب کرلیا

جمعہ 17 جنوری 2014 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم امتناع کے خلاف ورزی کرنے پر پی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اعجاز مظہر کو 20جنوری کو عدالت میں طلب کرلیا ۔درخواست منصور احمد گلو کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود سینیٹر مشاہد اللہ کے بھائی راشد اللہ کو پی آئی اے کا امریکا میں کنٹری منیجر تعینات کیا گیا ہے جو کہ عدالت کے حکم امتناع کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی آئی اے میں پچھلی تاریخ سے امریکا میں کنٹری منیجر مقرر کیا گیا ہے ۔قانون کے مطابق تین سال یا اس سے کم مدت ملازمت باقی رکھنے والے آفیسر کو کنٹری منیجر مقرر نہیں کیا جاسکتا ۔جبکہ راشد اللہ کی ریٹائرمنٹ میں صرف دو سال باقی ہیں ۔لہذا آئین اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پی آئی اے کے ڈائریکٹر ایچ آر اعجاز مظہر کو ان پرسن طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :