نیلم ویلی میں موبائل اورٹیلی فون کی سہولت بلاتخصیص فراہم کی جائے‘سردار مقصود حسین ایڈووکیٹ

جمعہ 17 جنوری 2014 15:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پوری نیلم ویلی میں موبائل اورٹیلی فون کی سہولت بلاتخصیص فراہم کی جائے ایس سی او موبائل فون سروس کی سہولت کویقینی بنائے اوراس کادائرہ کار گریس تک بڑھائے نیلم ویلی کے عوام جدید دور میں بھی موبائل سروس سے محروم ہیں  کیل میں ایس کام سروس خوش آئند ہے  ان خیالات کااظہار ماہرقانون دان نوجوان سیاسی وسماجی رہنماء سردارمقصود حسین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ویلی کوگزشتہ دھائیوں سے باڈر کی آڑ میں پسماندہ رکھا گیا سردار مقصود ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیلم ویلی کے عوام بے پناہ مسائل کاشکار ہیں ماضی میں ایک سازش کے تحت نیلم ویلی کوپسماندہ رکھاگیا مگراب عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اوراپنے حقوق لے کررہے گی  انہوں نے کہاکہ جدید موبائل سروس نیلم ویلی کے عوام کاحق ہے تمام پرائیویٹ کمپنیاں نیلم ویلی میں موبائل سروس کاآغاز کریں تاکہ دنیا کارابطہ نیلم ویلی کے عوام سے بحال ہوسکے انہوں نے کہاکہ نوجوان اپنے حقوق اورمسائل کے حل کیلئے متحد ہوچکے ہیں دنیا کی کوئی طاقت اب ان کے مسائل کے حل میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔

متعلقہ عنوان :