سینیٹر فرحت اللہ بابر کا سوات میں فوجی چھاؤنی قائم ہونے پر تشویش کا اظہار

جمعہ 17 جنوری 2014 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سوات میں فوجی چھاؤنی قائم ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی ہولڈ کی پالیسی پر ہی گامزن ہیں ، جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سوات میں فوجی چھاؤنی قائم کی جائیگی، لگتا ہے حکومت ابھی ہولڈ کی پالیسی پر ہی رکی ہوئی ہے ، بلڈ کے موڈ میں نہیں ہے اگر ایسا ہوا تو اس سے پیغام جائیگا کہ جہاں بھی آپریشن ہوگا وہاں پر فوجی چھاؤنیاں قائم ہونگی۔

متعلقہ عنوان :