سابق چیئرمین نادرا پر دباؤ اور دھمکیوں کی خبروں کی تردید کرتا ہوں ،ان میں کوئی سچائی نہیں ،سینیٹر پرویز رشید

جمعہ 17 جنوری 2014 15:38

سابق چیئرمین نادرا پر دباؤ اور دھمکیوں کی خبروں کی تردید کرتا ہوں ،ان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نادرا پر دباؤ اور دھمکیوں کی خبروں کی تردید کرتا ہوں ان میں کوئی سچائی نہیں اپوزیشن لیڈر مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد اپنی رائے قائم کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے الزام عائد کیا کہ ملک میں فیشن بن گیا ہے کہ کوئی بھی غلط کام ہو تو ملبہ گزشتہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں چیئرمین نادرا طارق ملک سے ان کی بیٹیوں کو دھمکیاں دیکر استعفی لیا گیا جس پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے وضاحت کی کہ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک پر دباؤ اور دھمکیوں کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہوں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے سارے پس منظر کا علم ہے جو کالم چھپا تھا اس کا جواب بھی آچکا ہے اس کو بھی اپوزیشن لیڈر پڑھ لیں پھر اپنی رائے قائم کریں۔