قومی ایئرلائن نے 3ائیربس اے 320 طیارے ڈرائی لیز پر لینے کے معاہدے پر دستخط کردیئے

جمعہ 17 جنوری 2014 14:51

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء)قومی ایئرلائن نے 3ائیربس اے 320 طیارے ڈرائی لیز پر لینے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ 2 طیارے اس سال جولائی میں اور ایک طیارہ اکتوبر میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر کپٹن محمد جنید یونس نے بتایا کہ طیارے 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور ان طیاروں کی ایڈوانس قسط کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ2004ء میں بننے والے 174 نشستوں والے یہ طیارے اندورن ملک اور قریبی ممالک کی پروازوں پر استعمال ہوں گے اور انہیں پی آئی اے کا عملہ ہی آپریٹ کریگا۔