نومبر 2013ء میں ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعہ 17 جنوری 2014 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء)رواں سال 2013 میں ماہ نومبرکے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹو پارٹس اینڈ مینوفیکچرز کے اعدادوشمارکے مطابق ٹریکٹرتیارکرنے والی دو بڑی کمپنیوں کی نومبر2013 کے دوران پیداوار بالترتیب 3 ہزار720 اور 4 ہزار 319 یونٹس رہی جوگزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3 ہزار 210اور 3 ہزار 292 یونٹس تھی، حکام کے مطابق نومبر 2013 کے دوران ٹریکٹروں کی فروخت دو ہزار 58 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔