رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 3.11فیصد اضافہ

جمعہ 17 جنوری 2014 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 3.11فیصداور غذائی اجناس کی شعبہ کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں2.63فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ایک ارب61کروڑ50 لاکھ 11ہزار ڈالر مالیت کی غذائی اجناس برآمد کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک ارب57کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال غذائی اجناس کے شعبہ میں سب سے زیادہ اضافہ دالوں کی برآمدات میں ریکارڈ کیا گیا جو186.60فیصد ہے جبکہ تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 101.66فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پھلوں کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں 39.60فیصد اضافہ ہوا جبکہ مصالحہ جات، چینی اورگندم کی برآمدات گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کم رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :