ٹی ڈی اے پی نے جرمنی میں تجارتی میلے کیلئے خواہش مند تجارتی اداروں سے درخواستیں ..
تازہ ترین : 1

ٹی ڈی اے پی نے جرمنی میں تجارتی میلے کیلئے خواہش مند تجارتی اداروں سے درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) نے جرمنی کے شہر کولون میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ”انٹرموٹ“ میں شرکت کے خواہش مند تجارتی اداروں سے 22 جنوری تک درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس تجارتی میلے میں موٹر بائیکس، گلووز، سوٹس، شوز، سینڈلز اور ایکسسریز بنانے و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/01/2014 - 14:48:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں