پاکستان اوربھارت بینک برانچیں کھولیں گے ، وزیرتجارت خرم دستگیر

جمعہ 17 جنوری 2014 14:35

پاکستان اوربھارت بینک برانچیں کھولیں گے ، وزیرتجارت خرم دستگیر

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت بینک برانچیں کھولیں گے ایک انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت تجارتی تعلقات کو معمول پر لانے اور تجارت کے فروغ کیلئے ایک دوسرے کے ملک میں اپنے تین بینکوں کی برانچیں کھولنے کی اجازت دینے پر کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھارت کے ریزرو بینک کو لکھا ہے کہ تین بینک بھارت میں اپنی برانچیں کھولنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجارتی تعلقات کو معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاؤٹ ویزے کی سخت شرائط ہیں

متعلقہ عنوان :