نوابشاہ سکول وین حادثے میں زخمی مزید ایک طالبہ کراچی کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئی ..
تازہ ترین : 1

نوابشاہ سکول وین حادثے میں زخمی مزید ایک طالبہ کراچی کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئی ، تعداد 22 ہوگئی

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء)نوابشاہ سکول وین حادثے میں زخمی مزید ایک طالبہ کراچی کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئی جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی، تفصیلات کے مطابق سکول وین حادثے میں زخمی مزید ایک طالبہ سدرہ کراچی کے نجی ہسپتال میں دم توڑگئی8 زخمی بچے کراچی اور نواب شاہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب ضلع نواب شاہ کے شہر دولت پور میں اسکول وین حادثے کا شکار بچوں اور دیگر افراد کے سوئم کے سلسلے میں مختلف مساجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام کیاگیا ہے۔

سانحے کے بعد شہر بھر میں غم اور سوگ کی فضا قائم رہی صبح کھلنے والی دکانیں بند تھیں واقعے کا مقدمہ تعلقہ تھانہ نواب شاہ میں ڈمپر ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ۔ نواب شاہ میں بدھ کو اسکول وین اور ڈمپر میں ٹکر کے واقعے کا مقدمہ تعلقہ تھانے میں اسکول کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ ڈمپر ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا جس میں قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ قاضی احمد لنک روڈ پر اسکول وین اور ڈمپر میں ٹکر کے نتیجے میں 17 طلبہ و طالبات سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

وقت اشاعت : 17/01/2014 - 14:35:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں