وہاڑی کی تحصیل میلسی میں زہریلا کھانا کھانے والوں کو بچایا جاسکتا تھا ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

جمعہ 17 جنوری 2014 14:32

میلسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء)وہاڑی کی تحصیل میلسی میں زہریلا کھانا کھانے والوں کو بچایا جاسکتا تھا ، ڈاکٹروں کی غفلت سامنے آنے پر ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی نے دو ڈاکٹروں سمیت عملے کے پانچ افراد کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میلسی میں زہریلاکھانا کھانے سے چار بہن بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی، ابتدائی رپورٹ میں دو ڈاکٹروں سمیت پانچ افراد کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ۔رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی نے غفلت برتنے پر ڈیوٹی ڈاکٹر سلمان مجید، ڈاکٹر لیاقت بابر سمیت اسٹاف نرس پروین، وارڈ بوائے اسلم اور ایمبولنس ڈرائیور اسلم کو معطل کر دیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔