اوگراکرپشن کیس ، نیب کی جانب سے حتمی چالان پیش نہ کیا جاسکا ، سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی گئی

جمعہ 17 جنوری 2014 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) اوگرا کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے حتمی چالان پیش نہ کیا جاسکا، جس کے بعد سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اوگرا کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، کرپشن کیس میں گرفتار توقیر صادق کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ حتمی چالان جمع کرانا تھا جس پر نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چالان کی منظوری ہوجائیگی اس کے لیے مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے مقدمے کی کارروائی یکم فروری تک ملتوی کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔