پشاور ،تبلیغی مرکز میں بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی

جمعہ 17 جنوری 2014 14:31

پشاور ،تبلیغی مرکز میں بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع تبلیغی مرکز میں بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی ، دوسرے روز شہر میں فضا سوگوار رہی ، دھماکے کا مقدمہ مچنی روڈ تھانے میں درج کر لیا گیا ذرائع کے مطابق پشاور میں واقع تبلیغی مرکز میں بم دھماکے کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی پشاور میں چارسدہ روڈ پر واقعہ تبلیغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکے کے باعث شہر کی فضا سوگوار رہی۔

(جاری ہے)

واقعہ کا مقدمہ تھانہ مچنی گیٹ میں درج کر لیا گیا ہے،ایف آئی آر نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کی گئی پولیس نے شواہد تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :