قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے انٹرم مینجمنٹ کمیٹی نے نام شارٹ لسٹ کرلئے ، حتمی فیصلہ چیئر مین پی سی بی کرینگے

جمعہ 17 جنوری 2014 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے پی سی بی کی انٹرم مینجمنٹ کمیٹی نے تین نام شارٹ لسٹ کرلئے، حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

(جاری ہے)

کوچ ڈیو واٹمور شارجہ ٹیسٹ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ نہیں رہیں گے، پی سی بی کی انٹرم مینجمنٹ کمیٹی کی اہم میٹنگ چند روز پہلے ہوئی تھی جس میں کوچ کیلئے تین نام شاٹ لسٹ ہوئے،جس میں معین خان، وقار یونس،اور محسن حسن خان شامل ہیں تاہم بطور چیئرمین ذکاء اشرف کی بحالی کے بعد کیا انٹرم کمیٹی کی شفارشات منظور ہوں گی یا پھر دوبارہ کوئی نئی کمیٹی بناکر کوچ کی تلاش شروع کی جائے گی-

متعلقہ عنوان :