باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی 72 ویں سالگرہ منا ئی گئی

جمعہ 17 جنوری 2014 14:27

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی 72 ویں سالگرہ منا ئی گئی ۔ لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر 17جنوری1942ء کو امریکہ میں پیدا ہوئے۔ 1964 میں 22 سال کی عمر میں عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن بنے۔70ء کی دہائی میں علی نے اسلام قبول کیا۔

(جاری ہے)

20 سالہ باکسنگ کیریئر میں انہوں نے صرف پانچ مقابلوں میں شکست کا سامنا کیا۔40 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے محمد علی کو ان کے فلاحی کاموں، انسانی حقوق کے علمبردار اور شاعر کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے۔مگر تاریخ میں محمد علی کو ہمیشہ باکسنگ کا شہنشاہ مانا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :